لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی معنوں میں ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہماری جماعت حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح سے صدر پاکستان نے قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے تنخواہ نہ لینے کااعلان کیا ہے ایسا ہی کام وفاقی کابینہ اور چاروں صوبائی کابینہ کے ارکان بھی کریں اور اشرافیہ کو دی جانیوالی مراعات برارہ راست غریبوں کو منتقل کی جائیں۔