لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ملک رشید،کامران مجید،لیاقت سلہری اور عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان تھمتا نہ نظر آنے پر غریب پریشان ہیں۔ حکومت ماہ مقدس رمضان المبارک میں عوام کوریلیف دینے کے نام پر غریب عوام کا استحصال بند کیا جائے۔ مفت راشن کے تھیلے کے ساتھ افسران اپنے ساتھ غرباء کی تصاویر وائرل کر کے غریب کی عزت نفس کو مجروح کر رہے ہیں۔