مین ہول مرمت ،لگانے کا کام 90 فیصد مکمل  ، سیوریج کی بہتری کیلئے تجاویز طلب

Mar 14, 2024

لاہور(خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر لاہور کے 5 دیہاتوں میں کام شروع ہو چکا ہے۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر سی او ایم سی ایل اقبال فرید، متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور فرائض تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب میں شارٹ لسٹ دیہاتوں بھسین اور برکا خورد میں وال چاکنگ، مین ہول کی مرمت کا کام جارہے۔ مین ہول کی مرمت اور لگانے کا کام 90 فیصد مکمل ہوچکاہے۔ نالیوں اور سیورج کی ڈی سلٹنگ کا کام بھی پوری شدو مد سے ہورہاہے۔ دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ مشاورت سے کام بہتر ہوسکتے ہیں۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہاتوں کی خوبصورتی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں