لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوانے رمضان نگہبان پیکج کی گھرکی دہلیز پر فراہمی کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں کی دہلیز پر 2لاکھ 81ہزار راشن بیگز پہنچا دئیے گئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے۔ لاہور میں 1لاکھ 36ہزار 94رمضان نگہبان پیکج بیگز مستحقین کی دہلیز پر حوالے کیے جا چکے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں 70ہزار 461 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج گھروں کی دہلیز پر پہنچا دئیے گئے۔ ننکانہ صاحب میں 33ہزار 149 اور قصورمیں 40ہزار 402 گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچا دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیاںکرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو 11لاکھ 42ہزار 3سو روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ منافع خوری پر 466افراد کو جرمانے کیے گئے جبکہ 92 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ دوسرے موقع پرکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایل ڈبلیو ایم سی شاہین کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے صفائی کیلئے بائیکس سکواڈ، نئی مشینری اور آگاہی کاونٹرز کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو صفائی شکایات پر لاہور لائیو پورٹل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے کہا ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی موبائل ایپ دستک تیار ہے۔جبکہ محمد علی رندھاوا نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے پھل و سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا ۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی سپلائی اور نیلامی پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا بہترین فسیلٹیشن سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ سرکاری نرخناموں کا ہر صورت ہر ریڑھی اور دکان پر آویزاں ہونا ضروری ہے۔