لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ماہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی جامعہ گلشن زہرا بتول قرآن انسٹی ٹیوٹ 124 سی تاجپورہ سکیم میں سالانہ دورہ قرآن برائے خواتین کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق حافظہ و قاریہ خوبصورت آواز میں تجوید و قرآت کیساتھ تلاوت۔ پرنسپل ادارہ ہذا معروف مذہبی سکالر رقیہ احمد ترجمہ و مختصر تفسیر کے بعد اہم موضوعات پر بحث۔ ایمانیات و عبادات کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات کے اثبات و ثمرات کو جدید عصری تعلیم و حالات کے تناظر میں پیش کیا جاتا ہے۔ احکام دین، اتباع شریعت اور محبت مصطفیؐ کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔جامعہ گلشن زہرا بتول قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تمام شرکا کو سالانہ دورہ قرآن کی تکمیل پر تحائف اور اسناد سے نوازا جائے گا۔