لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات و شہری ترقی پنجاب ذیشان رفیق نے دیہات میں ہر ہفتے نالیوں کی صفائی یقینی بنانے اور عملہ صفائی کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کو عوام کی مدد سے ایک تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا۔’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کو تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا۔ دیہات میں صفائی کا موثر ماڈل تیار کیا جا رہا ہے۔ صوبہ بھر میں صفائی کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضروری مشینری کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب بھر کی بڑی میونسپل کارپوریشنز کے چیف آفیسرز بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوئے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں میں دیہات کی تعداد کی بجائے آبادی کے تناسب سے افرادی قوت فراہم کی جائے۔ ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ اس میں ہر علاقے کے منتخب نمائندوں کی شمولیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی نمائندگی کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ صفائی کے اقدامات کو دیرپا بنایا جا سکے۔
’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کو تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا: وزیر بلدیات
Mar 14, 2024