2منشیات فروش گرفتار‘ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن ‘2ڈرون ‘بیٹریاں برآمد

Mar 14, 2024

لاہور(نامہ نگار) ہئیر پولیس نے ڈرون کیمروں سے منشیات کی سپلائی دینے والے 2 منشیات فروشوں امتیاز اور حسنین کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، 2 ڈرون اور بیٹریاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش پشاور سے بذریعہ آن لائن ہیروئن منگوا کر لاہور مختلف علاقوں میں ڈرون سے سپلائی کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں