شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر وٹکٹ ہولڈر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہوںپر گامزن ہوگا ماضی گواہ ہے کہ آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پارلیمان ہی مقدم ہیں آج انکی واضح اکثریت سے کامیابی اسی وجہ سے ہے کہ انہوںنے پاکستانی سیاست میںہمیشہ مثبت کردارادا کیا اور ان کو ملکی سیاست میں اہم ستون تصور کیا جاتا ہے انکی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے آصف علی زراری کی کامیابی کی خوشی میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔