اسلامی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل ہیں: اعظم ریاض گجر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے جس کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ اور ذریعہ نجات ہیں، دین اسلام ہی اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ دین ہے، انبیاء کرام نے توحید کی دعوت دیکر امت کو ایک نقطہ پر متحد کرنے کی سعی کی جسے آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے اسلام امن و آشتی کاآفاقی دین ہے، معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے نبی کریم ؐ کے اخلاق حسنہ کی وجہ سے دین اسلام مشرق و مغرب میں پھیلا ہے ہم بھی نبی رحمتؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر معاشرتی اصلاح کیساتھ ساتھ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں لامبڑے میں معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری قاسم ریاض گجر سمیت دیگربھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن