نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ماہ صیام میں افطاری کے اوقات میں سوئی گیس بندش روزہ داروں کو شدید دشواری کاسامنارمضان المبارک میں طے شدہ شیڈول کے مطابق سوئی گیس فراہم نہیں کی جارہی شہریوں کاشدید احتجاج سوئی نادرن حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے افطاری کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کیلئے گیس شیڈول کااعلان کیاگیاتھالیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ شہریوں نے سوئی گیس نادرن حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔