شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف، میاں نواز شریف کے قدم پر چلتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا’’ نگہبان رمضان پیکج‘‘ مستحقین کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور عوام کی عملی خدمت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب ارکان اسمبلی احتجاجی سیاست کو بڑھاوا دینے کی بجائے ملک و قوم کے مفادات کا ادراک کریں اور عوامی خدمت کی خاطر عملی کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، وفاق میں معاشی ترقی کی رفتار تیز تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب میں بزدار حکومت کی پھیلائی گئی تباہی کے اثرات کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانا ہوگا جس کیلئے مریم نواز ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہیں چند مہینوں میں صوبے میں گڈ گورننس نظر آئے گی اور پنجاب میں شہباز شریف کے دور کی ترقی کو واپس لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔