بند صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج منظور کرایا جائیگا: رانا تنویر

شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ملکی صنعتی پیداوار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے صنعتیں چلنے سے بیروزگاری میں کمی آنے کیساتھ ساتھ ملکی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ آنے سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی بند صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج کابینہ سے منظور کروایا جائے گا ہوم کاٹیج اندسٹری کے فروغ کیلئے لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف زمیندار سیاسی سماجی رہنماء چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ،ہارون ورک،سلیمان ورک،عبدالرحمان ورک،عثمان ورک،مسلم لیگی رہنماء چوہدری خضر حیات ورک اورملک راشد متین ڈوگر کے ہمراہ نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی،سیف الرحمن سیفی سے خصوصی گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...