لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے پنک گیمز اور سپیشل بچوں کے سپورٹس مقابلے کروانے کیلئے افسران سے پلان طلب کرلیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے پنک گیمز پلان تربیت دے کر جلداس کا انعقاد کیا جائے گا،عید کے بعد پنک گیمز کو حتمی شکل دی جائے گی، ہماری خواتین میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے ، پنک گیمز خواتین کے سپورٹس ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔