لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید کی پر مشتمل دو رُکنی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کے لیے کیا گیا تھا، اب الیکشن ہو چکا ہے، جس پر وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔
دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کیلئے تھا اب انتخاب ہو گیا: ہائیکورٹ
Mar 14, 2024