اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سول جج قدرت اللہ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے سے متعلق تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی۔
تھانہ بنی گالہ میں فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت ہوئی تو فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں13 مئی کو گواہوں کے بیانات طلب کر لئے
صحافی کو دھمکانے سے متعلق کیس فیصل جاوید پر فرد جرم عائد
Mar 14, 2024