آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں حکومتی راڈار پر،بھٹہ انڈسٹری سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی ہدایت  

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں حکومتی ریڈار پر آگئیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بہتر ائیر کوالٹی انڈیکس  کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم کوڈیجٹلازڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں،وزیراعلی پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹام لائن مقرر کی گئی ہے ۔ کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈائون ہوگا،انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلی کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل کی باقیات جلانے کی بجائے کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت کی گئی ،انسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نئی ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی ۔طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر آئندہ 6 جون کو پلاسٹک بیگز بین کردئیے جائیں گے۔انڈسٹری کو انٹرنیشنل انوائرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر وزی راعلیٰ گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ثاسک بھی سونپا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن