سینیٹ کی6خالی نشستوں پرپولنگ جاری

سینیٹ کی 6خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کاعمل جاری ہے۔تفصیلات کےمطابق بلوچستان کی 3، سندھ کی2 اور اسلام آباد کی ایک خالی نشست پر پولنگ صبح 9سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔اسلام آبادکی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہری الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی میدان میں اترے ہیں جبکہ سندھ سےسینیٹ کے ضمنی الیکشن پر پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں، سندھ سے سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل انتخابات لڑ رہے ہیں ۔بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو امیدوارہیں ، بلوچستان عوامی پارٹی کے2 امیدوار بابرکہدہ اور مبین خلجی سینیٹ کاالیکشن لڑرہے ہیں جبکہ ن لیگ کے میر دوستین خان ڈومکی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،اس کےعلاوہ 3آزادامیدوارسید محمود آغا ، میر حیر بیارخان ڈومکی اورعبدالشکوربھی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہےکہ سینیٹ کی بلوچستان سے 3خالی ہونےوالی جنرل نشستوں سےمیر سرفرازبگٹی، صادق سنجرانی اورپرنس آغاعمر احمدزئی نےاستعفیٰ دیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن