اوگراغیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حرکت میں آ گئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اوگرا ترجمان نے کہا ہے کہ اوگراغیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کے با وجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہیچند عناصرمصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا  رہے ہیں جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہیترجمان کے مطابق اوگرانے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریوں کو بھی آگاہ کردیا ہے مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں مناسب اسٹاک کی موجودگی اورمقررہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن