بیرسٹر گوہر کی خود پی ٹی آئی کے اندر بالکل عزت نہیں: فیصل کریم کنڈی 

Mar 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہید قائد عوام ذوالفقار علی کے حوالے سے پاس کی گئی قرارداد پر گوہر کا موقف شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی خود پی ٹی آئی کے اندر دو ٹکے جتنی بھی عزت نہیں ہے۔ بونے لوگ اپنا قد بڑھانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں جیسی آج بیرسٹر گوہر نے کی ہے۔

مزیدخبریں