اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) 31 ویں قومی شوٹنگ چمپین شپ 2024 کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی، نیوی، اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ سندھ، پنجاب، واپڈا، پولیس، فیڈرل رائفلز ایسوسی ایشن کی ٹیمیں بھی چمپین شپ کا حصہ رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرد و خواتین شوٹرز کی جانب سے مختلف اقسام کی پسٹلز اور رائفلز کی شوٹنگز کے شاندار مظاہرے کئے گئے۔ پاکستان آرمی قومی شوٹنگ چمپین شپ 2024 کی فاتح ٹیم قرار پائی اور پاکستان آرمی نے ان مقابلوں میں 16 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ پاکستان آرمی نے 11 سلور اور 9 برونز میڈلز بھی حاصل کیئے۔ پاکستان نیوی 15 گولڈ 16 سلور 6 برونزمیڈلز کے ساتھ رنراپ قرار پائی۔ پی اے ایف تیسرے، واپڈا چوتھے جبکہ سندھ پانچویں پوزیش پر رہی۔ مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کھلاڑیوں کے مابین انعامات تقسیم کئے۔
31ویں قومی شوٹنگ چمپین شپ 2024 ، آرمی، نیوی، ائیرفورس کی ٹیموں نے حصہ لیا
Mar 14, 2024