کمشنر راولپنڈی کی زیر صدرات ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدرات ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہا کمشنر راولپنڈی کا افسران کو دن کو فیلیڈ میں مصروف رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈویژنل کوارڈنیشن اجلاس روزانہ رات آٹھ بجے منعقد کیا جائے گارات گئے اجلاس منعقد کرنے کامقصد پورے دن کی کاکردگی کی جانچ اور اگلے دن کے لئے ٹارگٹ مقرر کرنا ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر سید نذارت علی و ڈی سی اٹک، جہلم،چکوال اور مری کی شرکت کی کمشنر راولپنڈی کو نگہبان رمضان پیکج و ماڈل رمضان بازار پر بریفنگ دی ڈویژن بھرمیں اب تک156,952مستحقین کو انکے ڈور سٹیپس پر راشن پہنچا دیا گیا ہے ضلع راولپنڈی میں 48486, اٹک میں 47722,جہلم میں 21310, چکوال میں 36438 اور مری میں 2996 مستحقین نگہبان رمضان پیکج سے مستفید ہو چکے ہیں کمشنر نے کہا کہ کہیں پر بھی کلسٹر ڈسٹربیوشن کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہییراشن پیکج ڈسٹریبوشن کے ساتھ ساتھ بقیہ بنیفشریز کی ویرفیکشن کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائیرمضان ماڈل بازار کے علاوہ عام بازار میں بھی سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لئے انتظامی افسران منڈی میں بولی کے عمل میں خود حصہ لیں ڈیمانڈ و سپلائی میں بیلنس لا کر قیمتوں کو کنٹرول کیا جائیانجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ماڈل رمضان بازاروں کو سادہ رکھا جائیبازار کی تزئین و آرائیش کے بجائے توجہ اشیا ضروریہ کے معیار اور کم قیمت پر دستیابی پر رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن