وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نےملاقات کی۔تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ نواف بن سعیداحمدنےنئی ذمہ داریوں کےحوالےسےمحسن نقوی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی کاکہناتھاکہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی سےسعودی سفیرکی ملاقات
Mar 14, 2024 | 13:23