مفاد پرست ٹولہ ایک بار پھرملک پر مسلط کر دیا گیا ہے،ملک عابد داؤد

Mar 14, 2024

فتح جنگ(نامہ نگار) مفاد پرست ٹولہ ایک با ر پھرملک پر مسلط کر دیا گیا ہے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی مہنگائی مکا کا دلفریب نعرہ لے کر اقتدار میں آ نے والی پی ڈی ایم کی سابق حکومت نے عوام کی امیدوں کو ملیامیٹ کیا جس کا نتیجہ عوام نے جنرل الیکشن میں سامنے آیا اور اب دوبار ہ ان ہی لوگوں کو مسلط کیا گیا جس کا نتیجہ پہلے سے بھی بدتر سامنے آئے گا مہنگائی ختم کرنے کیلئے کوئی مربوط پالیسی بنانے کی بجائے عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر ذلیل وخوار کیا جارہا ہے لوگ صبح سے لیکر شام تک قطاروں میں لگے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ کے رہنما سابق چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک عابد داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے مفاد ات کی سیاست کر رہی ہیں انہیں عوام کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں بس یہ اپنی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں مہنگائی  تاریخ کی بلند تریں سطح پر ہے بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ سے دور ہے۔

مزیدخبریں