وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی روکنے میں ناکام نظر آتی ہیں

 اسلام آباد(وقائع نگار)بانی چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر نے کہا کہ رمضان کریم سے قبل ہی مہنگائی کاسیلاب آگیا،اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں وفاقی اورصوبائی حکومتیں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ۔ہرمارکیٹ اور بازار کااپناریٹ ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کارروائیوںمیں مصروف ہیں۔تاجراورمنافع خوراللہ کاخوف کریں ۔وفد سے گفتگو میں انہوںنے کہاہے کہ رمضان المبارک تقوی اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ۔ آج ہمیںگناہوں سے توبہ و استغفار کے ساتھ اجتماعی توبہ و استغفار کا اہتمام بھی کرنا چاہیے.  ملک امریز حیدر نے کہا کہ رمضان المبارک صبر و استقامت کے ساتھ شکرگزاری کا مہینہ بھی ہے کہ اللہ تعالی کی بے پناہ نعمتوں پر مسلمانوں کو اپنے رب کی کسی نہ کسی طرح شکرگزاری کا ماحول مل جاتا ہے اس لیے مسلمانوں کواس مہینے سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ رمضان سے قبل ہی مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان آ گیا۔ ٹماٹر، پیاز، آلو ،دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن