گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میا ں مراد حسین نیکوکارہ کی گذشتہ روز علی الصبح گوجر خا ن منڈی کا دورہ،منڈی میں سبزی اور فروٹ کی بولی کے نظام کی نگرانی کی جبکہ دو آڑھتیوں کی جانب سے اپنا اسٹاک رجسٹر درج نہ کرنے اور بولی کے عمل میں شامل نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین کی جانب سے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ایک آڑھتی کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا آڑھتی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو ہرگز بردا شت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی شخص ذخیرہ اندوزی میں ملوث ثابت ہوا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ کی جانب سے منڈی میں بولی کے نظام کی نگرانی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی میں بولی کی نگرانی کی جائے اور گراں فروشوں سمیت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھاری جرمانے اورسلاخوں کے پیچھے بھیج کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔