گوجرخان (نامہ نگار)عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہارکے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں خصوصی رحمتوں سے بھرپور استفادہ کریںرمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہوتا ہے ہمیں ماہ رمضان المبارک کی با برکت ساعتوں کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے گناہوں سے تائب ہو جانا چاہیے تاکہ دنیا اور آ خر ت دونوں میں کامیاب ہو سکیں امیر تنظیم نے غزہ پر قر یباً ساڑھے پانچ ماہ سے جاری مسلسل اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرا ئیل بدترین درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلم کھلا فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے انتہائی شرم کا مقام ہے کہ57 مسلمان ممالک اپنے فلسطینی بھائیو ں،بہنوں،بوڑھوں اور بچوں کی دادرسی کے لیے کو ئی عملی قدم اُٹھانے کی ہمت نہیں کررہے صہیونیوں نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا کر اپنی اسلام دشمنی کو بالکل واضح کردیا ہے انہوں نے تشو یش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رمضان المبار ک میں اس بات کا زیادہ اندیشہ ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام تیز کردے گی اور اسرا ئیل مسجد اقصیٰ کو بھی خدانخواستہ نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتا ہے۔
رمضان المبارک میں خصوصی رحمتوں سے بھرپور استفادہ کریں، شجاع الدین شیخ
Mar 14, 2024