ریسکیو 1122 مری کی جانب سے گیس ہیٹر استعمال کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری

   مری (بیو رورپو رٹ )مری اور مضافاتی علاقوں میں موسم سرماء کے بطور ایندھن استعمال ہونے والی گیس کے آئے روز حادثات کے  پیش نظر  دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے گیس ہیٹر استعمال کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری ہے۔ ایسے میں کہا گیا ہے کہ گیس ہیٹر کی صفائی گیس ر لیکج کا وقتاٌ فوقتاٌ معائنہ کرنے تے رہیں۔کمرے میں ہوا کی آمد ورفت کا خصوصی انتظام موجود ہونا چاہیے۔بتایا گیا ہے کہ کھڑکی، دروازے یا روشن دان تھوڑا سا کھلا ہونا نہایت ضروری ہے۔آگ پکڑنے والی ااشیاء ٔ کو ہیٹرسے کم از کم پانچ فٹ کے فاصلے پر رکھیں۔ کمرے یا گھر سے باہر جاتے وقت ہیٹر کو اچھی طرح بند کریں، گیس ہیٹر کا استعمال کم کرتے ہوے گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے اور سونے سے پہلے ہیٹر کو لازمی بند کریں۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہوتو اس کے اوقات پر خصوصی توجہ دیں ۔ہیٹر سے کپڑوں کو نہ سکھائیں تا کہ کمرے میں کاربن  مونو اکسائڈ گیس پیدا نہ ہو ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...