جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)رمضان المبارک کے آغاز میں ہی گراں فروشوں نے پرانی روِش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار بھی مصنوعی مہنگائی کر کے ماہ مقدس میں روزے داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ھے،اور اس پرانی رسم کو خوب نبھانا شروع کردیا ھے،ضرورت زندگی کی تقریبا تمام اشیا سرکاری نرخوں کی بجائے من مانی قیمتوں پہ فروخت کرکے قیامتِ صغرا برپا کی جا رہی ھے،جس کے باعث پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پِسے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ھے،خاص کرپھلوں،سبزیوں ،چکن،مٹن و دیگر ضروریات زندگی کی تمام اشیا غر یب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں،ماہ مقدس میں کار کر دگی کے حوالے سے بات کی جائے تو تحصیل انتظامیہ نے اپنے دفتر میں بیٹھ کر اپنے اہلکاروں کے زریعے تجاوزات کے نام پر صرف غریب ریڑھی بانوں پر عر صہ حیات تنگ کررکھا ھے لیکن گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ھے،شہریوں نے کمشنر راو لپنڈ ی و ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ھے کہ ایسے نا سو روں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو رمضان المبا رک جیسے مقدس مہینے میں بھی گراں فروشی سے باز نہیں آتے تاکہ غریب روزہ دار کو کم از کم اس ماہِ مقد س میں کچھ تھوڑا بہت ریلیف مل سکے۔