فتح جنگ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ کا دیہی علاقوں میں بھی گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، جھنگ باہتر کے علاقے میں چھاپے،مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے،7کے خلاف مقدمات درج ،9کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عملے کے ہمراہ تحصیل کے دیہی علاقوں جھنگ باہتر کا اچانک دورہ کیا انھوں نے مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیا فروخت کرنے والے درجنوں کریانہ سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کو مجموعی طورپر 96.000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 7تاجروں کے خلاف تھانے میں مقدمات درج کروائے گئے پرائس مجسٹر یٹ نے 9گرانفروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر کے حوا لا ت بھجوا دیا انھوں نے متعدد پٹرول پمپوں پر پیما نے معیاری بھی چیک کیا چوہدری شفقت محمود سپیشل پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ نیتاجروں کو انتباہ کیا کہ وہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں سے ہر گز زائد وصول نہ کریں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر نے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران تاجر حضرات عوام کو ر یلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں بصور ت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر نے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران تاجر حضرات عوام کو ر یلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں ۔
پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ کا دیہی علاقوں میں بھی گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Mar 14, 2024