وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ، چوہدری شیرعلی 

اٹک(نامہ نگار )رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شیرعلی خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ماہ مقدس میں عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طرف سے عوامی خدمت  کیلئے کئے گئے اقدامات کے جائزے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنررائو عاطف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیووقاص اسلم مارتھ،ا سسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لوکل گورنمنٹ خالدحسن،ڈی اوآئی پی ڈبلیوایم رابعہ نسیم اوردیگرافسران بھی موجودتھے، رکن پنجاب اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ نگہبان رمضان کے تحت اب تک 35فیصد سے زائد بیگزمستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اوربقیہ بھی مستحقین کے گھروں تک عنقریب پہنچادیے جائیں گے، رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں اب تک سات لاکھ پچاس ہزاروپے تک جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن