ضلع مری بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ، ہردوکاندار کے اپنے نرخ 

 مری(بیورورپورٹ)ضلع مری بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے ہردوکاندار ا پنے اپنے نرخ ہیں مرغی، گوشت ،سبزیاں ،پھل سمیت تما م روزمرہ کی اشیا ضروریہ کومہنگے داموں فرو خت کرنے کاسلسلہ جاری،مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے حکومتی دعوں کو ہوامیں اڑاکر رکھ دیا ہے،سرکاری نرخ نامے فراہم نہ کئے جانے اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوکھلی چھٹی دئیے جانے سے لوگوں جینا محال ہوچکا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن اوردیگر اعلی حکام کو اس سلسلے میں فوری سخت نوٹس لینے اورکم ازکم ماہ مقدس میں تو غریب عوام کو اس مصنوعی مہنگائی سے نجات دلائی جائے اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔   

ای پیپر دی نیشن