اٹک،ماہ رمضا ن میں منا فع خو رو ں کا روایتی بے حسی کا مظاہرہ 

Mar 14, 2024

 اٹک (نامہ نگار ) رمضا ن المبا رک کے مہینہ میں منا فع خو رو ں نے اپنی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور اشیا ء خو رد نو ش ، پھل ، گو شت ، افطا ری کے ساما ن کھجو ر ، سموسہ ، پکو ڑا مہنگا کر دیا ، کجھو ر 540 سے لیکر 650 روپے فی کلو ، سیب ڈھائی سو سے 700 ، کیلا 100 سے 250 اور 300 درجن ، مرغی کا گو شت 660 سے 710 روپے فی کلو ہو گیا ، مختلف دکا نو ں کے سروے کے مطابق اکژیت ایسے دکا ن دا رو ں کی ہے جنہو ں نے حکومتی ریٹ لسٹ نما ئیاں جگہ نہیں لگا ئی تا کہ گاہک کا اسرا س لسٹ کے مطابق نہ شروع ہو جائے ، کچھ دکا ندا رو ں نے فرو ٹ کی مختلف کیٹگری بنا کر خریدار کو پریشان کیا ہوا ہے ، ہر دکاندار کے پا س قیمت سے زیا دہ بیجنے کا جوا ب موجود ہے کہ حکومتی ادارے ضلعی انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈی سے آڑھائی کی اجا رہ دا ری ختم کریں اشیا ء خو ردو نو ش خو د کم ہو جائیں گی ، لیکن یہ ممکن نہیں ان حالات کو دیکھتے ہو ئے صحا فی اپنا کردا ر ادا کرتے رہیں گے اور نشا ندہی بھی کریں گے ، نگہبا ن پرو گرام رمضا ن پیکج میں اکثریت غریب عوام کے شنا ختی کا رڈ پر نا اہل کا جوا ب آتا ہے ، دکاندا ر بھی یہ کہہ کر جا ن چھڑا لیتے ہیں کہ کیا کریں گھی تیل ، بیسن ، میدے کی قیمت دیکھیں ، کہا ں سے افطا ری کا سامان سستا کریں ۔  

مزیدخبریں