اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ کے علاقے میں لیزر کلینک میں خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے واقعہ کامتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا پولیس نے کہا ہے کہ بھارہ کہو کے علاقے کی رہائشی متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں بتایا کہ وہ اسلام آباد کے علاقہ جی سکس ون میں لیزر کلینک گئیں جہاں ٹریٹمنٹ کے دوران خاتون کو شک ہوا کہ شاید اس کی وڈیو بنائی جا رہی ہے اور جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے ایک لڑکا موجود تھاخاتون کا کہنا ہے کہ مجھے شک گزرا کہ لڑکا ویڈیو بنا کرلیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھامیں نے اس لڑکے سے کئی بار ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن اس نے میری بات نہ مانی جس پر میں نے 15 پر کال کرکے پولیس کو موقع پر بلا لیابتایا گیا ہے کہ پولیس نے متعلقہ لیزر کلینک پہنچ کر وہاں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لئے لیپ ٹاپ میں اور بھی متعدد قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
لیزر کلینک میں خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف
Mar 14, 2024