راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے 2 واقعات رپورٹ ہو گئے،کہیں آگ نہیں لگی، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو1122کے اہلکاروں نے سیفٹی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مقامات کو مخفوظ بنایا،میڈیا کوآرڈی نیٹرمحمد عثمان گجر کے مطابق سوئی گیس لیکج کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دے دی گئی،راولپنڈی کی عوام سوئی گیس استعمال میں انتہائی اختیاط برتیں،کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو تو آگ اور بجلی کا بٹن ہرگز نہ دبائیں،گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن آن/آف کرنے اور آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے،کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو یا سنائی دے تو فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے 2 واقعات رپورٹ
Mar 14, 2024