راولپنڈی (جنرل رپورٹر)رمضان نگہبان پیکج کمیٹی کے چیئرمین بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ اور نادار کی طرف سے 1 لاکھ 64 ہزار مستحق گھرانوں کی ڈیٹا لسٹ دی گئی ہے ،جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار گھرانوں کا ڈیٹا درست قرار پایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمیٹی کے ممبرضیاء اللہ شاہ بھی موجود تھے، بلال یامین سٹی نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کا دوسرا اجلاس ہوا ہے، 45 ہزار سے زائد افراد کو مستفید کیا گیا،مریم نواز کی ہدایت پر ایک نیا ڈیٹا بیس سسٹم بنایا جارہا ہے،مریم نواز نے 6 مارچ کو حلف اٹھایا ہے، دن رات کام کرنے کی ہدایت کی گئی ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خامیاں دور کی جائیں گی،پنجاب ستھرا پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،90 دنوں میں ایک نیا ڈیٹا بیس سسٹم بنایا جارہا ہے،پنجاب حکومت کو بنے ہوئے 7 روز ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی تصدیق کی گئی،بہت سے ایسے لوگ ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ان کو نہیں فراہم کیا جا سکے گا۔
بسپ اور نادار نے 1 لاکھ 64 ہزار مستحق گھرانوں کی فہرست فراہم کی،بلال یامین ستی
Mar 14, 2024