گردوں کے امراض کے عالمی دن پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام۔ وزیر اعلی محترمہ مریم نواز نے کہا کہ صحتمند زندگی کے لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اس سال کے تھیم ۔۔۔" علاج کے لیے یکساں رسائی کا فروغ اور ادویات کا بہتر استعمال" پر عمل کرتے ہوئے پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ قائد محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈالیسیز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔ گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لیےمفت کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کیا گیا ہے ۔ گردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ گردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔