ضلع راولپنڈی کے 56 سرکاری افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

Mar 14, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے رمضان المبارک کے دوران تمام اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ ،سبزی پھل کی قیمتوں کو کنٹرول کے لئے ضلع بھر کے مختلف سرکاری اداروں کے 56 افسروں کو فوری طور پر مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ کر اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ان افسران کے عارضی مجسٹریٹ بننے سے ضلع راولپنڈی میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 100 ہوگئی ہے انہی بازاروں میں چھاپے مارنے،ریٹ لسٹ قیمتیں چیک کرنے کے اختیارات ہونگے سرسری سماعت کے ساتھ 5 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ اور گرانی پر 72 گھنٹوں کے لئے جیل بھیج سکیں گے ضلع راولپنڈی کے تمام تحصیل داروں نائب تحصیلدار وں گردواروں کو بھی پرائس مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے تحصیلوں میں فرائض دینے والے نائب تحصیلدار اور گرداور بھی مجسٹریٹ بن گئے ان کے علاؤہ ضلع راولپنڈی کی تمام 6 تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے میونسپل آفیسر بھی مجسٹریٹ بن گئے پرائس مجسٹریٹس کو باقاعدہ بڑے بڑے بازار تجارتی مراکز اور تھانہ ایریاز بھی الاٹ کر دئیے گئیے ہیں پرائس مجسٹریٹ بنائے جانے والوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر اے پی ڈبلیو ایم عبدالقدوس، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظہر ندیم، ڈی ڈی لائیو اسٹاک ڈکٹر سعدیہ،اے دی زراعت نعیم اختر،ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل توصیف احمد،میونسپل آفیسر آر ایم سی عمران علی،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ارشد علی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بلال بھٹی، ڈی ڈی لائیو اسٹاک ڈاکٹر شاہد کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئیے یہ اختیارات 30 رمضان کو خود بخود ختم ہو جائیں گے،صادق آباد مرکزی بازار کے پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار ظفر عباس،نتاشہ سفیر نائب تحصیلدار اور بلال بھٹی،کمرشل مارکیٹ کے پرائس مجسٹریٹ عمران علی،سعدیہ علی،اصفہ کرن۔سٹی گنجمنڈی ایریاز اور راجہ بازار کے پرائس مجسٹریٹ وحید،عبدالجبار، راشد محمود،ٹنچ بھاٹہ بازار شبانہ نذیر،ایمان ظفر، کاظم شاہ۔صدر بازار مجسٹریٹ مظہر ندیم، زین عباسی اور تنویر حسین ہوں گے انہیں فوری 2 رمضان سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے علاؤہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اور ریگولر پرائس مجسٹریٹ بھی روزانہ گرانی خلاف کارروائی جاری رکھیں گے ہر پرائس مجسٹریٹ اپنی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

مزیدخبریں