معاشرے اورملکی ترقی کیلئے خواتین کو کلیدی کردار کرنا ہوگا ، ایم اے ہارون شیخ 

Mar 14, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)معاشرے اورملکی ترقی کیلئے خواتین کو کلیدی کردار کرنا ہوگا بچیوں کی تعلیم وتربیت کو یقینی بنانا ہوگا اسلام میں خواتین کے حقوق کابھرپور تحفظ دیا گیا اور عورت کو ماں بہن بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے بلند اور باعزت مقام عطا کیا ہے خواتین کو وراثت میں حق دلانے کیلئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ایم اے ہارون شیخ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میںکیا۔ 

مزیدخبریں