کومیلہ میںازسرنو تعمیر کی گئی  جامع مسجد کا افتتاح

Mar 14, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپرکوہستان میں کومیلہ کے مقام پر ازسرنو تعمیر کی گئی جامع مسجد کا افتتاح کردیاگیا۔ یہ جامع مسجد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واپڈا کی جانب سے 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ جامع مسجد سے ملحقہ ایک مدرسہ بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد علاقہ میں اسلامی علوم کی ترویج ہے۔ مذکورہ مسجد کی تعمیر اگست 2021 میں شروع کی گئی تھی۔ یہ خوبصورت اور دلکش مسجد کومیلہ شہر کے عین وسط میں واقع ہے امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی بہتری کے لئے 17 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے۔ 

مزیدخبریں