نووا کیئر کااسلام آباد میںجدید ترین ہسپتال تعمیر کرنیکا اعلان

اسلام آباد(خبرنگار)نووا کیئر ہسپتال (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے اسلام آباد میں ایک جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے معروف ٹیچنگ ہاسپٹل گروپ امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ آئی ٹرسٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ منصوبے میں 110 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہسپتال کے لیے ڈی ایچ اے ایکسپریس وے کے ساتھ ڈی ایچ اے فیز V میں 50 کنال (225,000 مربع فٹ) کا زمین مختص کردی گئی ہے معاہدے کے تحت 250بستروں پر مشتمل ہسپتال کا رقبہ 550,000 مربع فٹ ہوگا، جس میں 28 کلینیکل سروسز کے ذریعے مکمل علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس ہسپتال کو معروف عالمی ڈیزائن فرم ایچ کے ایس نے ڈیزائن کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن