اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (نیوسس۔فاسٹ)کی طالبات پر مشتمل ٹیم پیٹرونس نے جاز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے اشتراک سے منعقدہ پاکستان کا پہلا فائیو جی انوویشن ہیکا تھون جیت لیا۔ کوڈ فار پاکستان(سی ایف پی)نے عمل درآمدی جبکہ ہواوے نے ہیکا تھون میں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کا کردار ادا کیاجتینے والی ٹیم نے فائیو جی سے چلنے والے جدید ہیلیتھ مانیٹرنگ سسٹم پر شاندارپراجیکٹ پیش کیا جو وائی فائی سنگنلز، بالخصوص چینل اسٹیٹ انفارمیشن (سی ایس آئی)ڈیٹا سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے نقائص کی درست نشاندہی اور دل کے دھڑکنے اور سانس لینے کی شرح کا تجزیہ فراہم کرتا ہے ،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم سیلولر وی ٹو ایکس انہاسمنٹ نے ہیکاتھون میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نیوسس۔فاسٹ کی طالبات نے پہلا فائیو جی انوویشن ہیکا تھون جیت لیا
Mar 14, 2024