امت مسلمہ نہتے فلسطینیوں کی حامی و مدد گار بننے کو تیار نہیں،شبیر حسن میثمی 

اسلام آباد(خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ماہ مبارک ماہ صیام کی مناسبت سے پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ یہ ماہ مبارک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ہزاروں فلسطینی اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں اور امت مسلمہ ان نہتے فلسطینیوں کی حامی و مدد گار بننے کو تیار نہیں ہے اس مجرمانہ خاموشی کا جواب ہمیں قیامت کے روز دینا پڑے گا، رمضان المبارک جہاں ہمیں اِیثار و قربانی کا جذبہ، تزکیہ نفس اور صبر و استقامت کی تلقین کرتا ہے وہاں ظلم وبربریت کے خلاف کھڑے ہونے کا بھی درس دیتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ اء نے اس مرتبہ ماہ رمضان کو حمایت فلسطین کے عنوان سے منسوب کیا ہے لہذا ہم پر فرض ہے کہ فلسطین کے مظلومین کو یاد رکھیں اور اسرائیلی و امریکی جنایت اور درندگی کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں، ہر باضمیر انسان کو چاہیے کہ کم از کم اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو یقینی بناتے ہوئے امریکہ کی فلسطینی عوام کے خلاف شرانگیزی اور اسرائیل کی مجرمانہ سرپرستی کو اجاگر کریں، جن کی وحشیانہ بمباری کے سائے میں اہل غزہ رمضان المبارک کی سحری و افطاری گزارنے پر مجبور نظر آتے ہیں اور مسلمین میں سے انکا کوئی پرسان حال نہیں۔

ای پیپر دی نیشن