زمین پر فرعون بن کر بیٹھنے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی ایف آئی اے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے: چودھری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عوام سے جو دھوکہ ہوا اس کے نتائج انہی ٹک ٹاک حکمرانوں کی صورت میں نکلنے تھے عوام جو پہلے ہی پسی ہوئی ہے اس کی عزت نفس کو مزید مجروح کیا جا رہا ہے لاڈلے رشتہ دار حکمران رات کو فون پر اپنے اپنے ڈرامے فخر سے گنواتے ہیں انشاء اللہ فارم 45 ہی ان جعلی حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے ووٹ چوروں کو وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل کر کے عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے زمین پر فرعون بن کر بیٹھنے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں ن لیگ مفاہمت نہیں انتقام کی سیاست کر رہی ہے ملکی تاریخ میں کبھی جیلوں میں اتنے سیاسی قیدی نہیں دیکھے جتنے آج ہیں ایک جماعت کی سیٹیں اس کی مخالف جماعتوں کی جھولی میں ڈال کر الیکشن کمیشن نے دنیا کی سیاسی تاریخ میں بدترین مثال قائم کی ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف اس حد تک جا سکتا ہے حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ لوگ انصاف کیلئے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی طرف دیکھ رہے ہیں تحریک انصاف اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھے گی انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تمام اپوزیشن پارٹیاں بہت جلد ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی

ای پیپر دی نیشن