پنجاب بھرمیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 528 گرفتار

پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،صوبہ بھر میں گراں فروشی پر 528افراد گرفتارکرکے185مقدمات درج کرلئے گئے۔گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس نے 72ہزارمعائنے کئے، گرانفروشوں کو اوورچارجنگ پر 62لاکھ49 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے،کارروائیوں سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگزکی فراہمی، پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا،چیف سیکرٹری نے قصورمیں راشن بیگزگھرپہنچانے کی بجائے کلسٹرز میں تقسیم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مستحق افراد کو انکا حق ہر صورت گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے،غفلت برداشت نہیں،21لاکھ66ہزار راشن بیگز مستحق افراد تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن