پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین نے شیر افضل مروت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا خان نے گلے شکووں کی لمبی فہرست سامنے رکھ دی۔اجلاس کے ابتداء میں بانی تحریک انصاف کے کیسوں پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت اور اگلے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے دیگر اہم دو شخصیات سے ملاقات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ کئی کور کمیٹی ارکان اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔