ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے سیکیورٹی قافلے میں شامل ایک پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ سرناک میں صدر رجب طیب اردوان کے سیکیورٹی قافلے میں شامل 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق اس حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ترک صدر نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔