آسٹریلیا میں نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا

Mar 14, 2024 | 20:58

ویب ڈیسک

آسٹریلیا میں برطانیہ کے تاریخی شخصیات کی یادگاروں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔

آسٹریلوی شہر جیلونگ میں 1912 سے نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا، مسجمہ توڑنے والوں نے 'The colony can fall' کے الفاظ بھی مجسمے پر اسپرے کر دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے سڈنی اور میلبورن میں کیپٹن جیمز کوک کی تاریخی یادگاروں پر بھی حملے کیے جا چکے ہیں۔

پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کو تلاش کر رہی ہے، آسٹریلیا کے سابق سینیٹر ایرک ابیٹز کا کہنا ہے کہ حملہ آور عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزیدخبریں