جمہوری وطن پارٹی نے ملک گیرسیاسی جدوجہد کا اعلان کردیا ہے، طلال بگٹی کا کہنا ہے کہ انکے والد نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ درج توکرلیا گیا ہے مگراس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نےیہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پراگرچہ پرویزمشرف کے خلاف نواب اکبربگٹی کے قتل کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے مگراس کیس پرعمل درآمد کے سلسلے میں حکومت پیچیدگیاں پیدا کر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نےلال مسجد آپریشن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کروائی۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچ علاقوں کوہلو مری اور بگٹی میں بھر پور آپریشن جاری ہے۔ اب تک تیرہ ہزار مری، بگٹی لاپتہ کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں بلوچستان میں مافیا کی شکل اختیارکر چکی ہیں۔ طلال بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اہم عہدے داربے نظیربھٹو کے قتل میں ملوث ہیں اس لئے اسے اپنے آپ سے خطرہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن