ڈیلی دی نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ایف سیکٹرمیں بلیک واٹرکےایجنٹوں کی پچپن رہائش گاہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رہائش گاہیں ایک امریکی این جی او جبکہ کئی جعلی این جی اوز کے نام پرلی گئی ہیں جبکہ بلیک واٹرکے تین سو پچاس ارکان اسلام اباد میں رہائش پزیر ہیں۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسے ،اسلام اباد میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی پندرہ رہائش گاہیں تلاش کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کےاہلکار اپنےآپ کو امریکی سفارت کارظاہر کرتے ہیں ۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے سرکاری موقف حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ہو سکی ۔