نیویارک میں بم دھماکے کی ناکام کوشش کے بعد امریکی حکام ابھی تک ایک انجانے خوف سے باہرنہیں نکل سکے

نیویارک میں بم دھماکے کی ناکام کوشش کے بعد امریکی حکام ابھی تک ایک انجانے خوف سے باہرنہیں نکل سکے ، شہر میں ایک بار پھر مشکوک گاڑی نے سنسنی پھیلادی تاہم تلاشی کے بعد اسے کلیئر کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نیویارک کے مصروف ترین علاقے یونین سکوائر میں کھڑی کی جانیوالی اس گاڑی میں گیس کے دو سلنڈر موجود تھے جس کی وجہ سے اس کو مشکوک قرار دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی بم سکواڈ اور پولیس دستے وہاں پہنچ گئے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کا پتہ چلا لیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ قریبی ہال میں میوزک کنسرٹ دیکھنے آیا تھا جبکہ گیس سلنڈرز گھریلو استعمال کے لیے رکھے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی ایک مشکوک گاڑی کے باعث نیویارک کے اہم ترین پل کو بند کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...